پولیو کے خاتمے کے لئے یونین کونسلوں کی سطح پر کام جاری ہے ،جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور لوگوں میں شعور پیدا ہو رہا ہے، ہمارا مقصد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہے، 2016 ء میں پاکستان کو پولیو سے فری قرار دینے کی کوششیں جاری ہیں
یونیسف اور محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی کے اشتراک سے میڈیا بریفنگ سے مقررین کا خطاب
جمعہ 27 مئی 2016 20:44
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) یونیسف اور محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی کے اشتراک سے راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت ، عالمی ادارہ صحت ، یونیسف اور زرائع ابلاغ کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے یونین کونسلوں کی سطح پر کام جاری ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور لوگوں میں نہ صرف شعور پیدا ہو رہا ہے بلکہ پولیو سے انکاری کیسز میں بھی نمایاں حد تک کمی واقع ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوامی آگاہی کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پولیو ورکر گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہے اور 2016 ء میں پاکستان کو پولیو سے فری قرار دینے کی کوششیں جاری ہیں۔(جاری ہے)
بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران عوامی تعاون سے پولیو کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے ، پنجاب میں چالیس ہزار ٹیمیں کام کررہی ہے اورراولپنڈی میں 127 پولیو ورکرز انتہائی جانفشانی کے ساتھ پولیو کے خاتمے کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے سے ہی نوجوان نسل کو اس موزی مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ میڈیا اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور زرائع ابلاغ کے تعاون سے پولیو مہم کو زور و شور سے جاری رکھ کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کو اس پروگرام میں شریک کرنے کے لئے مختلف سطح پر تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام پر اثر انداز ہونے والی شخصیات کا بھی تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ پولیو ویکسین کے بارے میں پھیلائی جانے والی افوائیں دور کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ بچوں کی صحت کے تحفظ کے پروگرام کو کسی بھی طرح متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ برینفگ میں کمیونیکشن سپیشلسٹ مسز بان خالد ، میڈیا آفیسر زیشان علوی، بشری اجمل ، واصف محمود اور دیگر ماہرین نے شرکت کی اور مقالے پیش کئے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.