مناواں حادثے کی ذمہ دارکنسٹرکشن کمپنی نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو 10لاکھ روپے فی کس ادائیگی کر دی

جمعہ 27 مئی 2016 21:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مناواں کے قریب دیوار گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مزدورں کے اہل خانہ کو حادثے کی ذمہ دار کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے ازالے کی رقم کی ادائیگی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کنسٹرکشن کمپنی نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں 10لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مزدوروں کے اہل خانہ کو پہلے ہی ادا کر دئیے ہیں جبکہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی طرف سے اعلان کردہ باقی رقم کی ادئیگی کے لئے کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اس حوالے سے متعلقہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر نوازش علی ،کمشنر سوشل سیکیورٹی منصور قادر ، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز حمزہ علی ، اے ڈی سی جی لا ہور طارق میمن ، ڈسٹرکٹ آفیسرلیبر لاہور اور محکمہ لیبر کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :