پشاور ‘ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولز انتظامیہ 3ماہ کی فیسیں یکمشت لینے کیلئے بضد
ہفتہ 28 مئی 2016 16:35
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے پرائیویٹ سکولز کوگرمیوں کے چھٹیوں کے دوران تین ماہ کی فیس لینے پر سے منع کردیا ہے اورپابندی عائد کردی تاہم پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولز انتظامیہ نے 3ماہ کی فیسیں وصول کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں نجی سکول انتظامیہ نے بچوں سے مطالبہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے 3ماہ کی فیسیں یکمشت جمع کرائیں ورنہ چھٹیاں نہیں ملیں گی ۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اس سے قبل پابندی عائد کی تھی کہ کوئی بھی سکول بچوں سے 3ماہ کی فیس یکمشت طلب نہیں کر سکتا تاہم گرمیوں کی چھٹیوں میں صرف ٹیوشن فیس ہی وصول کی جائے گی مگر سکولز انتظامیہ نے اعلان کو ہوا میں اڑاتے ہوئے بچوں سے یکمشت فیس کا مطالبہ کردیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ نجی سکولز کی انتظامیہ نے بچوں کے والدین کو طلب کر کے فیسوں کے چالان تھما دئیے ہیں جس کے باعث وہ شدید پریشان ہیں کہ تین ماہ کی فیسیں یکمشت کیسے جمع کرائیں ؟ والدین شہزاد انجم اورہارون کے مطابق زیادہ ترنجی سکولز نے یکم مئی کوڈبل فیس وصول کئے ہیں جبکہ یکم جون کوبھی دوبارہ ڈبل فیس لیں گے اوریہ طریقہ کار ہرسال ہوتاہے ،جس میں جولائی اوراگست کے فیس خودبخودکورہوجاتے ہیں۔
والدین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پرائیویٹ سکول انتظامیہ سے مذاکرات کر کے اس معاملے کو حل کیا جائے صرف اعلانات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین یاورحیات کے مطابق انتظامیہ کے فیصلے سے بہت سے مسائل کاسامنا ہے ہم نے اس سلسلے میں درخواست بھی کی ہے تاہم فیصلے سے انکار نہیں کرسکتے،پرائیوٹ سکولوں میں چھٹیاں چار جون کوہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
-
کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی روایت تیسرے دن بھی برقرار
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.