کراچی میں بلوچستان کے تاجروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کیا گیا ، مصطفی کمال
عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے بلوچستان آئے ہیں،انجمن تاجران کے صدر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب
ہفتہ 28 مئی 2016 22:01
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ و سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں بلوچستان کے تاجروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کیا گیا ہے ہم عوام کے دکھوں کا مدا کرنے کیلئے بلوچستان آئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
استقبالیے سے انجمن تاجران کے صدررحیم آغا، انیس قائم خانی نے بھی خطاب کیا تقریب میں انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی ، سینئر نائب صدر حاجی نصر الدین کاکڑ،نائب صدر حاجی موسیٰ خان ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فاروق شاہوانی ،خان کاکڑ، محمد حسین ہزارہ اوردیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مصطفی کمال نے کہا کہ ہم پاک سرزمین پارٹی کی بنیاد رکھنے کے بعد پہلی بار کوئٹہ آئے ہیں ہماراجس طر ح یہاں استقبال اور ہمیں محبت ملی ہے اسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا اورانکی کابینہ کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں کوئٹہ میں عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بلوچستان کے تاجروں سمیت 25سے30ہزار لوگوں کو مارا گیا ہے ہمارے ہمارے قبرستان بھی لوگوں سے بھر چکے ہیں ہمارا اور آپ کا دشمن ایک ہی ہے جو انڈیا سے پیسے لیکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ہم ملکر انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تین سال قبل ہی ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ دیا تھاا ہم آسائشیں چھوڑ کر فرعونوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پورے پاکستان کے عوام کے ساتھ ملکر کراچی سمیت ملک بھر کوامن کا گہوارہ بنائیں گے ۔اس سے قبل انجن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کوئٹہ ،پشین سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں تاجروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا اور انکی املاک کو نقصان پہنچایا گیاآج ہمیں انکے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے کراچی میں بلوچستان کے تاجروں کو بہت دکھ دیا گیا ہے ہم جنازے اٹھااٹھاکر تھک چ کے ہیں اگر ہم خود اپنی دھرتی ماں کا خیال نہیں رکھیں گے تو باہر سے کوئی آکر ہمارا خیال نہیں رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان صوبے بھر کے تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو بلا رنگ و نسل تاجروں کی خدمت کررکھی ہے انجمن تاجران بلوچستان پاک سرزمین پارٹی کے قائدین کو ہرقسم کے تعاون کا یقین دلاتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.