آئی جی کے پی کے کا کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے 12 ہزار خصوصی پولیس اہلکاروں کو نکالنے کے فیصلے پرتحفظات کا اظہار
فیصلے سے دہشت گردی کے تدارک اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو محفوظ بنانے میں مشکلات پیش آئیں گی آئی جی حکومت کے فیصلے سے پولیس سیکیورٹی کا نظام مزید کمزور ہوجائے گا ناصر خان درانی کا انٹرویو
اتوار 29 مئی 2016 13:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے 12 ہزار خصوصی پولیس اہلکاروں کو نکالنے کے فیصلے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے آئی جی ناصر خان درانی نے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی امن اومان کی صورتحال بہتر نہیں ہے جبکہ حکومت کے اس فیصلے سے صوبے میں دہشت گردی کے تدارک اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی-پیک) منصوبے کو محفوظ بنانے میں مشکلات پیش آئیں گی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں صوبے میں امن اومان کی صورتحال بدترین تھی، اس وقت 67 ہزار پولیس اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کئی جوان قربانیاں دے چکے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب پولیس کو شاہراہ قراقرم کی سیکیورٹی کے معاملات بھی سونپ دیئے گئے جو پولیس اہلکاروں کی موجودہ تعداد میں ہی کی جانی ہے۔
ناصر خان درانی نے کہاکہ صوبے بھر میں پولیس اسٹیشنز سے اہلکاروں کی تعداد کم کرکے قراقرم ہائی وے کی حفاظت کے لیے 200 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں پولیس کے پاس پہلے ہی وسائل زیادہ نہیں ہیں، ان کو بجٹ کے حساب سے گاڑیاں اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔صوبائی پولیس چیف نے اس حوالے صوبائی محکمہ داخلہ کو ایک خط بھی تحریر کیا، جس میں ان خصوصی پولیس اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں مزید 2 سال تک توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ناصر خان درانی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سے اس حوالے سے بات ہوئی ہے کہ 12ہزار اہلکاروں کی ملازمت میں توسیع کی جائے تاہم اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ دو سال قبل قبائلی علاقے میں فوجی آپریشن ضرب عضب کا آغاز ہوا تھا اس کے بعد سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا شروع کیا، دہشت گردوں کیلئے پولیس کو ہدف بنانا بہت آسان کام ہے۔12 ہزار پولیس اہلکاروں کے کنٹریکٹ ختم کرنے پر آئی جی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت کے فیصلے سے پولیس سیکیورٹی کا نظام مزید کمزور ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.