پانی کی شدید قلت، واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
لاہورمیں زیر زمین پانی سالانہ ایک میٹر تک کم ہورہا ہے ‘ ایشیا میں لاہور سب سے زیادہ پانی استعمال کرنے والا شہر بن چکا ہے :رپورٹ
میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 14:53
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) صوبائی دارلحکومت میںپانی کی زیرزمین سطح سالانہ ایک میٹر تک گرنے سے لاہور کے30 علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ شہرمیں پیداہونےوالی سنگین صورتحال کیخلاف شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے۔لاہورمیں موسم گرما عروج پر ہے،اس لیے پانی کے استعمال میں اضافہ بھی یقینی ہے واسازرایع کے مطابق لاہور کے 30 علاقوں پانی زیر زمین مزید نچے جانےکی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہے جن میں،سبزہ زار‘اقبال ٹاﺅن ، ٹاو¿ن شپ،گرین ٹاون اور باگڑیاں سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہریوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کیے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
واسا حکام کہتے ہیں کہ پانی کی قلت موسم گرما میں اِس کی طلب ورسد میں فرق کے باعث پیدا ہوئی تاہم پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے نئے ٹیوب ویلز اور جنریٹرز لگائے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق لاہورمیں زیر زمین پانی سالانہ ایک میٹر تک کم ہورہا ہے جبکہ ایشیا میں لاہور سب سے زیادہ پانی استعمال کرنے والا شہر بن چکا ہے، ایسی صورتحال رہی تو مستقبل میں لاہوریوں کو پانی کی قلت کا سنگین مسئلہ لاحق ہوسکتا ہے۔لاہوریوں کو پانی کی قلت سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کے ساتھ شہریوں کوبھی پانی کے ضیاع پرقابو پانے کی ضرورت ہے۔ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد نے شہر میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں سٹاف تاحکم ثانی اتوار کو بھی دفاتراور فیلڈ میں موجود رہے ۔ ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد نے افسران اور ملازمین کو حکم دیا ہے کہ پانی کے قلت کی شکایات پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جب تک ازالہ نہ ہو وہ گھر بھی نہ جائیں۔ ایم ڈی واسا نے آپریشنل سٹاف کی اتوار سمیت دیگر چھٹیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.