ایس ایس پی راؤ انوار کا فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے گرفتار سابق چیئرمین نثار مورائی کو حوالے کرنے مطالبہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے انہیں جے آئی ٹی کا کنوینئر بنایا ہے اس لیے31مئی تک نثار مورائی کو میرے حوالے کر دیاجائے تاکہ مشترکہ تفتیش شروع کی جا سکے، رینجرزکو خط ارسال

اتوار 29 مئی 2016 17:38

ایس ایس پی راؤ انوار کا فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے گرفتار سابق چیئرمین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) ایس ایس ملیر پی راؤ انوار نے رینجرز سے فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے گرفتار سابق چیئرمین نثار مورائی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میں جے آئی ٹی کا کنوینئرہوں، نثار مورائی کو میرے حوالے کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی بیرون ملک مقیم اہم شخصیت کے قریبی دوست اور منی لانڈرنگ، کرپشن، دہشتگردوں کی فنڈنگ اور اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات پر رینجرز کی تحویل میں موجود نثار مورائی کی جے آئی ٹی 31 مئی کو شروع کی جا رہی ہے۔

جے آئی ٹی کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کے منظور نظر پولیس افسر ایس ایس پی راؤ انوار نے رینجرز سے نثار مورائی کی حراست مانگ لی ہے، رینجرز کو لکھے گئے خط میں راؤ انوارنے کہاہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے انہیں جے آئی ٹی کا کنوینئر بنایا ہے اس لیے31مئی کو 10 بجے تک نثار مورائی کی کسٹدی میرے حوالے کر دی جائے تاکہ مشترکہ تفتیش شروع کی جا سکے،خط میں راؤ انوار نے لکھا ہے کہ رینجرز جے آئی ٹی شروع ہونے سے دو دن پہلے نثار مورائی سے متعلق مرتب کی گئی تفتیشی رپورٹ بھی انہیں فراہم کرے تا کہ اس کی روشنی میں بھی تفتیش کی جا سکے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے من پسند پولیس افسران کے ذریعے عزیر بلوچ کی کمزور جے آئی ٹی کے بعد اشارے واضح ہوتے جا رہے ہیں کہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی کمزور بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :