افغان حکومت نے پاکستان سے 15 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 2020 تک قانونی طور پر توسیع کی باضابطہ درخواست کردی
پیر 30 مئی 2016 12:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) افغان حکومت نے پاکستان سے، 15 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 2020 تک قانونی طور پر توسیع کی باضابطہ درخواست کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قانونی قیام کی مدت رواں سال جون کے آخر تک ختم ہورہی ہے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مہاجرین کے وزیر سید حسین علمی بلخی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے، پاکستانی حکومت سے افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 4 سال کی توسیع کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس درخواست کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔افغان حکومت کی جانب سے مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کی ایک بار پھر درخواست ایسے موقع پر کی گئی ہے، جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں باہمی شکوک، بالخصوص سرحدی تنازعات اور دہشت گردوں کی سرحد پار سرگرمیوں کی وجہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔(جاری ہے)
پاکستان، افغان حکومت کی درخواست پر 2009 سے تیس لاکھ سے زائد رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔
ایک دوسرے عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 2017 تک توسیع کے لیے تیار ہے، یہ پیشکش کابل میں مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے سہ فریقہ اجلاس کے دوران کی گئی تھی اور اس حوالے سے ریاستی اور سرحدی علاقے کی وزارت نے حکمت عملی بھی تیار کرلی تھی۔رجسٹرڈ مافغان مہاجرین کی پاکستان میں قانونی قیام کی مدت دسمبر 2015 میں ختم ہوئی تھی، تاہم وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جنوری میں مہاجرین کے قیام کی مدت میں 6 ماہ کی عارضی توسیع کی تھی۔عہدیداران کے مطابق اگر یہ معاملہ منظوری کے لیے کابینہ کو نہیں بھیجا گیا تو عین ممکن ہے کہ وزیر اعظم مہاجرین کی قیام کی مدت میں ایک بار پھر 6 ماہ کی توسیع کردیں۔حکومت نے دسمبر 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردی کی بعد افغان مہاجرین کے حوالے سے سخت پالیسی اپنائی تھی اور 20 نکاتی قومی ایکشن پلان کے تحت افغان مہاجرین کے حوالے سے جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.