یوکرین کے اولڈ ہاوٴس میں آتشزدگی، 17 افراد ہلاک ‘پانچ افراد زخمی
پیر 30 مئی 2016 13:30
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں قائم ایک غیر رجسٹرڈ اولڈ ہاوٴس میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔کیف کے جنوبی علاقے لٹوشکی کے گاوٴں مں واقع اولڈ ہاوٴس کی 2 منرلہ عمارت میں آتشزدگی کے نیتجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
یوکرین کی ایمرجنسی سروس کے سرابرہ میکولا شیچوٹکن کے مطابق گزشتہ روزعلی الصبح اولڈ ہاوٴس سے ملحقہ ایک گھر میں آگ لگی جس نے بعدازاں اولڈ ہاوٴس کی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب آگ لگی تو اْس وقت اولڈ ہاوٴس میں 35 افراد موجود تھے، جن میں سے 17 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ‘18 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا جن میں سے 5 افراد کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی ٹی وی چینل کے مطابق آگ بجھانے کا عملہ 40 منٹ تاخیر سے جائے وقوع پر پہنچا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی جان بچائی ‘حکام کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.