کھجوروں کے استعمال میں مکہ پہلے، مدینہ دوسرے اور ریاض تیسرے نمبر پر
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران تین سے 4 لاکھ ٹن کھجوریں کھائی جاتی ہیں سعودی خاندان ماہ صیام میں کھجوروں کی خریداری پر1000 سے 2000 ریال صرف کرتا ہے
پیر 30 مئی 2016 13:50
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) سعودی عرب چونکہ کھجوروں کی سرزمین کہلاتا ہے۔ اس لیے زندہ دلان سعودی کھجوروں کے استعمال میں بھی فراخ قلبی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی شہری ماہ صیام میں پوری سال کا 30 سے 45 فیصد کھجوروں کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران تین سے 4 لاکھ ٹن کھجوریں کھائی جاتی ہیں۔
باقی 70 سے 55 فی صد کھجوریں سال کے بقیہ گیارہ مہینوں میں کھائی جاتی ہیں۔رواں سال ماہ صیام کھجوروں کے موسم سے تین ماہ قبل آ رہا ہے۔ سعودی عرب میں کھجوریں درختوں سے اتارنے کا سلسلہ اگست میں شروع ہو جاتا ہے۔ مدینہ منورہ، القصیم، ریاض اور الاحساء کھجوروں کی پیداوار میں دوسرے شہروں سے آگے ہیں۔(جاری ہے)
کھپت کے اعتبار سے مکہ معظمہ سب سے آگے ہے۔
دوسرے نمبر پر مدینہ منورہ میں کھجوریں کھائی جاتی ہیں جب کہ اس حوالے سے ریاض کا تیسرا نمبر ہے۔ یہ اعداد وشمار کھجوروں کے قومی مرکز کے رکن عبدالعزیز التویجری کے بیان کردہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت میں مجموعی طور پر کھجور کے 23 ملین پودے ہیں جن سے 1.2 ملین ٹن کھجوریں حاصل کی جاتی ہیں۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عبدالعزیز التویجری کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں کھجوروں کی کھپت عام مہینوں کی نسبت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور اوسطا ایک سعودی خاندان ماہ صیام میں کھجوروں کی خریداری پر 1000 سے 2000 ریال صرف کرتا ہے۔التویجری کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ کھجوروں کا استعمال مکہ معظمہ میں ہوتا ہے۔ حرمین شریفین میں دوسری مساجد کی نسبت زیادہ کھجوریں صرف کی جاتی ہیں، جہاں لاکھوں کی تعداد میں نمازی ماہ صیام میں افطاری کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.