ملا منصور کی ہلاکت کے بعد پاک افغان حکومتوں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ
افغانستان کے سفیرحضرت عمرذخیل وال کی دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات
میاں محمد ندیم پیر 30 مئی 2016 14:23
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2016ء) ملا منصور کی ہلاکت کے بعد پاک افغان حکومتوں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے، افغانستان کے سفیرحضرت عمرذخیل وال نے دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی اور ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
(جاری ہے)
دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے سفیر حضرت عمر ذخیل وال کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، دفتر خارجہ میں آدھا گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں مشیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کی، ملاقات میں ڈرون حملے اور طالبان قیادت کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد یہ پہلا پاک افغان باضابطہ رابطہ ہے، ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کے مستقبل سمیت پاک افغان تعلقات، سرحدی صورتحال اور نئی افغان قیادت کے بیانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر خارجہ نے افغانستان سے ڈرون حملے پر پاکستان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.