دنیا بھر میں تمباکو نوشی کا عالمی دن ، پاکستان میں سگریٹ نوشوں کی تعداد میں9فیصد اضافہ

منگل 31 مئی 2016 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کیخلاف منگل کو عالمی دن منایا گیا ، بدقسمتی سے پاکستان میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، چار سال کے دوران خواتین میں بھی تمباکو نوشی چار فیصد سے بڑھ کر 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ہرسال31 مئی تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

13سال پہلے سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کا قانون تو نافذ کیا گیا لیکن سگریٹ نوشوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا گیا ،سگریٹ نوش اس معاملے پر اپنی الگ ہی رائے رکھتے ہیں۔وطن عزیز میں جگہ جگہ سگریٹس کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ بچے بوڑھے ہر عمر کے لوگ ان کے گاہک ہیں۔سرکاری اور غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پندرہ برس سے زیادہ عمر والے 39 فیصد مرد اور 9 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات اپنی جگہ لیکن کامیابی اس وقت ہی ممکن ہوسکتی ہے جب شہری خودذمہ داری کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :