پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کی نجکاری کمیشن کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری نہ کرنیکی ہدایت
منگل 31 مئی 2016 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی، کمیٹی نے بادامی باغ لاہور میں پیسکو کمپنی کے اثاثے جات کی نجکاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، کمیٹی نے گھی کارپوریشن آف پاکستان لمیٹڈ کے یونٹ سورج گھی انڈسٹریز کی نجکاری اور معاملات کے حوالے سے 30دن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور مورافو انڈسٹریز کی نجکاری کی وضاحت کیلئے نجکاری کمیشن کو طلب کرلیا ۔
منگل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری خضر حیات گوندل نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کو بحال کیا جا رہا ہے اور اس ادارے کا مناقع 166 فیصد تک بڑھ چکا ہے، ادارے کی نجکاری نہ کرنے کے حوالے سے سفارشات دی جائیں جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.