عالمی سطح پر روئی کی قیمتں بلند جب کہ مقامی نرخ برقرار
مذکورہ سال کے دوران پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 45 فیصد جبکہ سندھ میں صرف 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے
منگل 31 مئی 2016 19:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) امریکی کپاس کی برآمدی سرگرمیاں بڑھنے اورکپاس کی پیداوار کے حامل سرفہرست ملک بھارت میں رواں سال پیداوار میں غیر معمولی کمی اورا آئندہ سال کپاس کی کاشت میں 15 سے 20 فیصد کمی سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹس گزشتہ ہفتے بین الاقوامی کاٹن مارکیٹس کی سرگرمیوں پراثرانداز رہیں اورروئی کی قیمت میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ پاکستانی کاٹن مارکیٹس میں آئندہ ماہ نئے وفاقی بجٹ اعلان کے باعث کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں اورملے جلے رحجان کا تاثر قائم رہا۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ بھارت میں رواں سال کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار پہلے تخمینوں 3کروڑ 82 لاکھ بیلز کے مقابلے میں 3کروڑ 40 لاکھ بیلز ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق یہ پیداوار 3 کروڑ 20 لاکھ تک بھی گر سکتی ہے جس کی بڑی وجہ رواں سال بھارت کے کپاس پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں کپاس کی فصل پر وائرس اور سفید مکھی کا شدید حملہ ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.