ارب روپے کارمضان پیکیج صوبے کے10کروڑ افراد کیلئے ناکافی ہے‘10کروڑ آباد ی والے صوبے میں330سستے رمضان بازارناکافی ہیں‘مہنگائی کے تناسب سے عوام کی تنخواہوں میں کم ازکم پچاس فیصداضافہ کیاجائے
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکی منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو
منگل 31 مئی 2016 20:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 5ارب روپے کارمضان پیکیج صوبے کی دس کروڑآبادی کے لئے ناکافی ہے۔5ارب روپے کو10کروڑمیں تقسیم کریں توپچاس روپے فی کس ریلیف بنتا ہے جبکہ 10کروڑ کی آبادی کے لئے2لاکھ98ہزار507افراد کے لئے ایک سستابازارلگایا گیا ہے۔
یہ عوام کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوگیا ہے۔مہنگائی کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑچکے ہیں۔لوگوں کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور دیگر متعلقہ ضلعی ادارے گراں فروشی کوقابو میں لانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.