کراچی پورٹ کمپلیکس کی حفاظتی منصوبوں کی توثیق کے لئے پاکستان نیوی کی مشق تحفظ ساحل کا انعقاد

منگل 31 مئی 2016 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) کراچی پورٹ اور اِس سے ملحقہ انفرااسٹرکچر کی میری ٹائم دہشت گرد ی کے خطرات سے حفاظت کے سلسلے میں موجود سیکیورٹی انتظامات اور اِن کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی سیکیورٹی کی مشق ’’ ــــ تحفظِ ساحِل‘‘ کا کراچی پورٹ کمپلیکس میں انعقاد کیا گیا۔

اس مشق میں پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز ، پاک میرینز، پاک بحریہ کے جہازوں اورہیلی کاپٹرز ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ ملک کے اس اہم ترین تجارتی مرکز کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی اس مشق میں شریک پاک بحریہ ، قانون نافذ کرنے والے اور دیگر اداروں کی طرف سے اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی تعاون کا بھرپور مظاہر ہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کوسٹل بیسز کے دفاع اور سیکیورٹی کے منصوبوں کی توثیق کے لئے پاکستان نیوی ساحلی علاقوں بالخصوص گوادرپورٹ میں اس طرز کی مشقوں کا باقائدگی کے ساتھ انعقاد کرتی رہتی ہے۔ان مشقوں کے انعقاد کا مقصد میری ٹائم علاقوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے جن کا پاک چین اقتصادی راہداری کے آئندہ ہونے والے ترقیاتی کاموں اور میری ٹائم خطے میں ہونی والی معاشی سرگرمیوں سے گہرا تعلق ہے۔

متعلقہ عنوان :