چین سپر پاور بننے کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ

بدھ 1 جون 2016 20:20

چین سپر پاور بننے کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین سپر پاور بننے کی دوڑ میں شامل نہیں اور نہ ہی ہم انفرادیت پر یقین رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی وزیراعظم نے بدھ کے روز21 ایشیائی ممالک کے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کسی کے لئے بھی بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ اس کی بجائے ہم اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے لئے ایک معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

چین کو جدت کا اختیار کرنے کے لئے ابھی ایک طویل سفر کرنا ہے ۔ ہمیں ایک مستحکم علاقائی اور پر امن بین الاقوامی ماحول کی ضرورت ہے جبکہ چین ایسے ماحول کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا اگر چین آئندہ دہائیوں میں جدت کا احساس بھی کر لے تو پھر بھی بیجنگ کبھی بھی دنیا پر بالا دستی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :