پاکستانی سیکورٹی فورسز نے کنڑ میں تنصیبات قائم کرنی اور جنگلات کی کٹائی شروع کردی ،افغان حکام کا الزام

بدھ 1 جون 2016 22:56

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے کنڑ میں تنصیبات قائم کرنی اور جنگلات کی کٹائی ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء)افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز مشرقی صوبہ کنڑ میں اپنی تنصیبات قائم کررہی ہیں اور جنگلات کی کٹائی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ کنڑ کی صوبائی کونسل کے سربراہ جمال الدین نے اسد آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز صوبہ کنڑ میں سینکڑوں میٹر افغان علاقے میں گھس گئی ہیں اور وہاں فوجی تنصیبات قائم کرنی شروع کردی ہیں۔

انکا کہنا تھاکہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں جنگلات کی کٹائی بھی شروع کردی ہے جسے پاکستان لے جایا جارہا ہے ۔صوبائی کونسل کے سربراہ نے حکومت پر زور دیا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے معاملے کو بین الاقومی سطح پر اٹھایا جائے۔