بھارتی وزیرخارجہ کابھارت میں 7سالہ بچے کی حراست کانوٹس

پاکستان واپسی کیلئے ضروری اقدامات کی یقین دہانی

بدھ 1 جون 2016 23:20

بھارتی وزیرخارجہ کابھارت میں 7سالہ بچے کی حراست کانوٹس

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے بھارت میں زیرحراست سات سالہ طفیل اسماعیل کی پاکستان واپسی کے لئے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چارسدہ کارہائشی 7سالہ طفیل اسماعیل جو2سال قبل گھرسے غائب ہوااورمیڈیانے بھارتی راجھستان میں طفیل کی موجودگی کی اطلاع دی ،جس کے بعداسفندیارولی نے بھارتی وزیرخارجہ کوخط بھی لکھا۔بھارتی وزیرخارجہ نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے سات سالہ طفیل اسماعیل کی پاکستان واپسی کے لئے تمام اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔سات سالہ طفیل اسماعیل اس وقت راجھستان کے پولیس سٹیشن میں موجودہے اوروہ چارسدہ کے علاقے سروایاب سے لاپتہ ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :