پانامہ لیکس پر تحقیقات کے لیے حکومتی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے ڈیڈ لاک اور تاخیری حربے اختیار کرنا انتہائی غیر مناسب ہے ،سعد رفیق حکومتی کمیٹی کے رکن ہیں انہیں تحریک انصاف پر بلا جواز تنقید نہیں کرنی چاہیے ، اپوزیشن جماعتوں سمیت پوری قوم چاہتی ہے کہ کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے۔ ولید اقبال
ملک عثمان جمعرات 2 جون 2016 12:15
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبر و صدارتی امید وار لاہور ولید اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر تحقیقات کے لیے حکومتی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے ڈیڈ لاک اور تاخیری حربے اختیار کرنا انتہائی غیر مناسب ہے ،سعد رفیق حکومتی کمیٹی کے رکن ہیں انہیں تحریک انصاف پر بلا جواز تنقید نہیں کرنی چاہیے ، اپوزیشن جماعتوں سمیت پوری قوم چاہتی ہے کہ کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے مگر اس کی شروعات وزیر اعظم کی فیملی سے ہونی چاہیے ۔
ولید اقبال نے اپنے دفتر میں انجینئر یاسر گیلانی، ملک وقار احمد،میاں اکرم عثمان اور طاہر رشید چوہدری کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے کارکنوں کے وفود سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ ملک میں بجلی اور پانی کی بندش نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے اور بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ، بجٹ میں کاسمیٹکس ، موبائل فونز سمیت درجنوں اشیاء پر ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں، حکمران جماعت پہلی مرتبہ چوتھا بجٹ پیش کرنے جار ہے ہیں مگر اس میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف ملتا دکھائی نہیں دے رہا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.