حکومت کی مجرمانہ غفلت اور بھارتی آبی جارحیت کے باعث پاکستان میں پانی کا مسئلہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے،پاکستان کے دو دریاءبھارت سے ہوکر آتے ہیں،پانی روک لیا گیا تو پاکستان کی تین چوتھائی آبادی خشک سالی اور قحط میں گم ہو جائے گی،حکومت پنجاب زرعی پالیسی کا اعلان کرے ،کاشتکاروں کو بجلی و ڈیزل ، زرعی آلات ، کھاد پر سبسڈی دے، فصلوں کی انشورنس کرے: میاں محمودالرشید
میاں محمد ندیم جمعرات 2 جون 2016 12:35
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02جون۔2016ء) پنجاب اسمبلی کےقائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور بھارتی آبی جارحیت کے باعث پاکستان میں پانی کا مسئلہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے، پاکستان اور بھارت کو کشمیر کے ساتھ پانی کے مسئلے پر بھی جامع مذاکرات اورسندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں مقامی این جی او کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کئی بار سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ 1955میں بھارت نے کشمیر سے نکلتے والے دریاپر ڈیم بنائے بعد ازاں بھارت نے دریائے جہلم پر وولر ڈیم تعمیر کر لیا۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت آئندہ سترہ سال کے دوران ہمالیہ سلسلے میں292 چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کرے گا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش بھی بری طرح متاثر ہوگا صرف دریائے سندھ میں 8فیصد پانی کم ہو جائیگا، انہوں نے کہا مو جودہ حکمرانوں کی مودی سے دوستی کی پالیسی ملک کو صحرا میں بدل دیگی، انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بھارت کے ڈیم بنانے سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا انہیں پاکستان کی جغرافیائی حالت کو ضرور دیکھ لینا چاہئے کیونکہ پاکستان کے دو دریاءبھارت سے ہوکر پاکستان آتے ہیں اور ان کے پانی رک جانے کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان کی تین چوتھائی آبادی خشک سالی اور قحط میں گم ہو جائیگی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.