پاکستان پر امن، ہمسائیگی، علاقائی استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے ، یورپی یونین سے شراکت داری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ،پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کوبڑی اہمیت دیتاہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی گفتگو
جمعرات 2 جون 2016 14:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن، ہمسائیگی، علاقائی استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے ، یورپی یونین سے شراکت داری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے، ارکان یورپی یونین پارلیمنٹ جان ظہر عادل نے کہا کہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے یورپی یونین پارلیمنٹ کے ارکان امجد بشیر اور جان ظہر عادل نے ملاقات کی جس میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور یورپی یونین سے شراکت داری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، طارق فاطمی نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر یورپی ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے اور ارکان یورپی یونین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی، ارکان یورپی یونین پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان سماجی و اقتصادی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یورپی یونین پارلیمنٹ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.