دفاعی ہتھیاروں کی 9 ویں ”آئیڈیاز 2016“ 4 روزہ نمائش 22 نومبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گی
جمعرات 2 جون 2016 15:18
کراچی ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) دفاعی ہتھیاروں کی 9 ویں بین الاقوامی نمائش و کانفرنس ”آئیڈیاز 2016ء“ کے انعقاد کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ آئیڈیاز 2016 نمائش و کانفرنس کراچی ایکسپو سینٹر میں 22 سے 25 نومبر 2016ء کو منعقد ہو گی۔ نمائش کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس 2 جون کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اہم اراکین اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور نمائش کے بھرپور انعقاد کے لئے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آغا مسعود اکرم، نے بتایا کہ ”آئیڈیاز 2016ء میں شرکت کے لئے مقامی اور دنیا بھر کے غیرملکی نمائش کنندگان کی جانب سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے اور آئیڈیاز 2016ء نمائش کے لئے 80 فیصد اسٹالز بک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنا اس نمائش کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ نمائش کے بھرپور انعقاد کے لئے اپنا تعاون بڑھاتے ہوئے دنیا میں پاکستان کی مثبت ساکھ اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.