حکومت کو بینک آف پنجاب سے قرض لینامہنگاپڑگیا،13 کڑورروپے عوام کاپیسہ سود کی نظر ہوگیا
ملک عثمان جمعہ 3 جون 2016 13:05
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء) عوام کے ٹیکس کاپیسہ ہنگامی قرضوں کے سودکی نذر حکومت کوچینی بینک سے قرض کی تاخیرمیں بینک آف پنجاب سے قرض لینامہنگاپڑگیا۔پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کیلئے بنک آف پنجاب سے دواقساط میں لئے گئے دس ارب روپے پرتیرہ کروڑسوداداکردیا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پنجاب حکومت کی اجازت کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے چینی بنک ایگزم کی جانب سے قرضے کی پہلی قسط کی تاخیر پر بنک آف پنجاب سے ہنگامی قرض لے کر برج فنانسنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اورنج لائن ٹرین کے لئے دوقساط میں مجموعی طور پر دس ارب روپے قرض لیا گیا جس پر اعشاریہ سات فیصد جمع کائیبر کی بنیاد پر شرح سود طے کیا گیا۔اس موقع پر یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ چینی قرض کی پہلی قسط ملتے ہی بنک آف پنجاب کو ہنگامی قرض واپس کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
کچھ روز قبل چینی بنک سے تینتیس ارب روپے کی پہلی ٹرنچ موصول ہونے کے بعد بنک آف پنجاب کا دس ارب روپے کا بنیادی قرض تو واپس کردیا گیا تاہم سود کے تیرہ کروڑ روپے ادا نہیں کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق چینی کمپنی سی آر نورینکو نے بنک آف پنجاب کے بنیادی قرض پر سود کی رقم ادا کرنے سے اصولی طور پر گریز کیا تھا جس پر پنجاب حکومت کو سود کا تیرہ کروڑ روپے ادا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تیرہ کروڑ روپے چینی بنک کی جانب سے ملنے والی رقم سے نہیں بلکہ پنجاب حکومت نے اپنے فنڈز سے ادا کئے ہیں جس کا ریکارڈ چینی بنک ایگزم سے فنڈز کی اقساط میں لین دین میں نہیں رکھا جائے گا۔ زرایع کے مطابق پنجاب حکومت نے لوکل قرضوں پر سود کی مد میں مجموعی طور پر اکتیس کروڑ روپے کا فنڈز پہلے سے ہی منظور کررکھا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.