سلمیٰ آغا راج کپور کی قریبی رشتہ دار نکلیں
جمعہ 3 جون 2016 14:56
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون ۔2016ء) انڈیا نے فلم ’نکاح‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ سلمیٰ آغا کو حال ہی میں اورسیز سِٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کا کارڈ دیا ہے جس کی وجہ سے انڈیا میں ان کا قیام اور کام دونوں میں آسانی ہوگی۔برطانوی شہریت رکھنے والی سلمیٰ آغا او سی آئی کارڈ ملنے کے بعد اب بلا روک ٹوک انڈیا آ جا سکتی ہیں۔
سلمیٰ آغا کے مطابق ان کی کئی نسلیں بالی وڈ سے وابستہ رہی ہیں اور ان کا تعلق راج کپور کے خاندان سے ہے۔وہ بتاتی ہیں: ’فلموں میں یہ ہماری چوتھی نسل ہے۔ 30 کے عشرے میں جو سب سے پہلی ہیر رانجھا فلم بنی تھی اس میں میرے نانا جگل کشور مہرا نے رانجھا اور نانی نے ہیر کا کردار نبھایا تھا۔ میرے نانا پرتھوی راج کپور کے ماموں تھے۔(جاری ہے)
پرتھوی راج کپور کی ماں اور میرے نانا سگے بہن بھائی تھے۔
وہ کہتی ہیں ’میری ماں نے مشہور فلم ’شاہ جہاں‘ میں کام کیا تھا جس میں ’جب دل ہی ٹوٹ گیا تو جی کے کیا کریں گے‘ جیسا مشہور نغمہ تھا۔ اب میری بیٹی نے فلم ’اورنگزیب‘ میں کام کیا ہے۔سلمیٰ آغا نے بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں کہا: ’میری ماں امرتسر میں پیدا ہوئی تھیں۔ میرے والد کا امرتسر میں ہی بار تھا۔ وہ ایرانی نڑاد تھے۔ میرا بچپن بھارت میں ہی گزرا لیکن تعلیم لندن میں حاصل کی۔ میرے والد خشک میووں کا کاروبار کرتے تھے۔ ان کا لندن آنا جانا لگا رہتا تھا۔ میرے نانا، ماں اور باپ کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا۔ میرے بچّے بھی برطانیہ میں پیدا ہوئے۔لوگوں میں یہ تاثر عام ہے کہ سلمیٰ آغا کا پاکستان سے زیادہ قریبی رشتہ رہا ہے تاہم سلمیٰ کہتی ہیں کہ انھوں نے پاکستانی فلموں میں تو کام کیا ہے لیکن وہ برطانیہ کی شہری ہیں۔فلم ’نکاح‘ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے سلمیٰ نے بتایا کہ فلم کے نغمے ’دل کے ارماں آنسووٴں میں بہہ گئے‘ کے لیے انھیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا آغا نے فلم ’اورنگزیب‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا ہے، جب کہ بیٹے کی ہالی وڈ میں جلد ہی انٹری ہونے والی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.