وفاقی حکومت کا بجٹ 2016-17ء:آپریشن ضرب عضب میں آئی ڈی پیز کی بحالی اور آباد کاری کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں
وزارت ہاوٴسنگ اینڈ ورکس کے ترقیاتی بجٹ میں68 منصوبوں کیلئے 6 ارب 63 کروڑ روپے مختص،وزارت ہاوٴسنگ اینڈ ورکس کے جاری 43 منصوبوں کیلئے 6 ارب 33 کروڑ 61 لاکھ روپے ،سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے کیلئے10 ارب،بجٹ میں آئی ڈی پیز کیلئے 100 ارب،وزارت اطلاعات کے21 منصوبوں کیلئے32 کروڑ 54 لاکھ مختص،تر قیاتی کاموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کو20 ارب دینے کا اعلان بھی کیاجائیگا،پٹرولیم وزارت کے چار منصوبوں کے لئے 59کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویزات
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 جون 2016 17:15
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03جون۔2016ء) :وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال 2016-17ء کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کرینگے، مالی سال 2016-17ء کی بجٹ دستاویزات کے تحت بجٹ میں وزارت ہاوٴسنگ اینڈ ورکس کے ترقیاتی بجٹ میں68 منصوبوں کیلئے 6 ارب 63 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،جس میں43جاری منصوبوں کیلئے 6 ارب 33 کروڑ 61 لاکھ روپے،6نئے منصوبوں کیلئے21 کروڑ 80 لاکھ روپے اور آڈٹ کلیئرنس کے بعد مزید19 منصوبوں کیلئے 7 کروڑ 60 لاکھ روپے کا فنڈ مختص کر دیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت ہاوٴسنگ اینڈ ورکس کے جاری 43 منصوبوں کیلئے 6 ارب 33 کروڑ 61 لاکھ روپے مختص کئے ہیں جن میں انٹیلی جینس بیورو (آئی بی) کے ڈیرا اسماعیل خان میں دفاتر اور اکاموڈیشن کیلئے 1 کروڑ،پشاور کے فیڈرل لاج نمبر 1 کی ریہیبلی ٹیشن کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ ، حسن گھڑی پشاور ایف جی ایچ میں نئے بور کرنے اور پمپنگ مشینری لگانے کیلئے 41 لاکھ روپے، اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں آئی بی اکیڈمی کی رہائشی منصوبے کیلئے 2 کروڑ روپے، پشاور فیڈرل لاج II کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ 24 لاکھ روپے، گجر خان ڈسٹرک راولپنڈی کی ریلوے پاس انڈر کراسنگ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 19 لاکھ روپے، قصر ناز کراچی میں فیڈرل لاج I کی سویٹ نمبر 32 پر پرائیویٹ بلاکس کی تعمیر کیلئے 7 کروڑ36 لاکھ روپے، نیشنل اکاوٴنٹ بیلٹی بیورو (نیب) لاہور کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ، پشاور فارٹ روڈ پر اکاوٴنٹ آفیسر بلاک کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ 17 لاکھ ، کوئٹہ نیب مین بیرکس کیلئے 41 لاکھ، پرائم منسٹر ہاوٴس اسلام آباد میں کانفرنس روم کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 78 لاکھ، ننکانہ صاحب پر میٹلڈ روڈ کی تعمیر کیلئے 30 کروڑ، ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں چندوڑ شریف سے ہری پور روڑ کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ، کانسٹی ٹیوشن اینیو پر نئے سیکرٹریریٹ بلاک کی تعمیر کیلئے 69 کروڑ 50 لاکھ، سیکٹر جی 5/1 میں نیب ہیڈ کواٹر کی تعمیر کیلئے 60 کروڑ 89 لاکھ، شاہراہ گلستاں کوئٹہ میں نیب میس بیچلر کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ، شکر گڑھ میں مونگری سے فتح پور پل کی تعمیر کیلئے 3 کروڑ، حیات آباد پشاور میں نیب کی اکاموڈیشن کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ، بے نظیرآباد میں سپیشل کمانڈو ٹریننگ سینٹر کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ 51 لاکھ، مانسہرہ میں ڈیویلپمنٹ کیلئے 49 کروڑ، ٹورگھر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 8 کروڑ 74 لاکھ، مندرا چکوال روڑ کو64 کلو میٹر پر سنگل روڑ کو ڈبل کرنے کیلئے 1 ارب 50 کروڑ، سوہاوا چکوال روڑ کو ڈبل کرنے کیلئے 1 ارب 10 کروڑ، آئی بی اکیڈمی ایچ الیون کی ایکسٹینشن کیلئے 1 کروڑ 20 لاکھ، گلشن جناح ایف فائیو ٹو کی بہتری کیلئے 4 کروڑ 48 لاکھ، پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کی سیکورٹی کی بہتری کیلئے 1 کروڑ 30 لاکھ، زھوب کی موسا خیل تونسہ روڈ کیلئے 3 ارب روپے، اے جی آفس پشاور میں نوس لفٹ کیلئے 91 لاکھ، نیب پنجاب کمپلیکس لاہور کی سیکورٹی کیلئے 1 کروڑ 22 لاکھ روپے سمیت 14 مزیر منصوبوں کیلئے قل 6 ارب 33 کروڑ 61 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہین جبکہ نئے منصوبوں میں ایف پی ایس سی لاہور آفس میں کمرہ امتحان کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ، یف پی ایس سی پشاور آفس میں کمرہ امتحان کی تعمیر کیلئے1 کروڑ 40 لاکھ،ا یف پی ایس سی کوئٹہ آفس میں کمرہ امتحان کی تعمیر کیلئے کروڑ، منسٹر انکلیو میں مسجد کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ، شانگلہ کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ اور مخیانہ سے گوجرہ روڈ کو مزید کھلہ کرنے کیلئے 5 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 21 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.