کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
یو این بدھ 1 مئی 2024 17:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2024ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ کووڈ۔19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں جراثیم کش ادویات (اینٹی بائیوٹیک) کا حد سے زیادہ استعمال ہوا جس سے دواؤں کے خلاف جراثیمی مزاحمت مزید بڑھ جانے کا خطرہ ہے۔
'ڈبلیو ایچ او' نے ایک انتباہ میں کہا ہے کہ اگرچہ ہسپتالوں میں زیرعلاج رہنے والےکووڈ کے صرف آٹھ فیصد مریض ایسے تھے جنہیں جراثیم کش ادویات کی ضرورت تھی لیکن 'حفظ ماتقدم' کے طور پر تین چوتھائی مریضوں کو یہ دوائیں دے دی گئیں۔
ادارے کی ترجمان ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس کا کہنا ہے کہ 'ڈبلیو ایچ او' نے کبھی کووڈ۔19 کے مریضوں کو جراثیم کش ادویات دینے کے لیے نہیں کہا۔
(جاری ہے)
نقصان دہ 'علاج'
'ڈبلیو ایچ او' کی جمع کردہ معلومات کے مطابق سب سے زیادہ جراثیم کش ادویات کووڈ۔19 سے بری طرح متاثرہ مریضوں کو دی گئیں۔ ایسے مجموعی مریضوں میں یہ ادویات لینے والوں کا تناسب 81 فیصد تھا۔
کووڈ کے نسبتاً معتدل حملے سے متاثرہ مریضوں میں جراثیم کش ادویات لینے والوں کی تعداد افریقہ میں سب سے زیادہ رہی جہاں ایسے 79 فیصد مریضوں پر یہ دوائیں آزمائی گئیں۔تشویشناک بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں ایسی جراثیم کش ادویات تواتر سے استعمال ہوئیں جن سے دواؤں کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔
'ڈبلیو ایچ او' میں ادویات کے خلاف مزاحم جراثیموں سے متعلق شعبے کی سربراہ ڈاکٹر سلویا برٹینگنولیو نے کہا ہے کہ جب کسی مریض کو جراثیم کش دوائیں درکار ہوں تو عموماً ان کے ضمنی اثرات یا ان کے خلاف جراثیمی مزاحمت کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔
جب ان کا استعمال غیرضروری ہو تو ان سے فائدے کے بجائے صرف نقصان ہوتا ہے اور ان کے خلاف جراثیموں کی مزاحمت بڑھ جاتی ہے۔غیرضروری دوائیں
'ڈبلیو ایچ او' کے مطابق کووڈ وبا کے دوران مغربی الکاہل کے خطے میں 33 فیصد مریضوں پر جراثیم کش ادویات آزمائی گئیں جبکہ مشرقی بحیرہ روم اور افریقی خطے میں ایسے مریضوں کی تعداد 83 فیصد تھی۔
2020 اور 2022 کے درمیان یورپ اور براعظم ہائے امریکہ میں کووڈ کے مریضوں پر جراثیم کش ادویات کے استعمال میں کمی آئی جبکہ افریقہ میں اضافہ ہو گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے نے ابتدا سے ہی واضح ہدایات دی تھیں کہ کووڈ کے تمام مریضوں کو جراثیم کش ادویات کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس حوالے سے کوئی رہنمائی یا سفارشات موجود نہیں تھیں۔
تاہم، لوگوں کو پہلی مرتبہ ایسی صورتحال سے واسطہ پڑا تھا اسی لیے بیشتر نے یہی سمجھا کہ شاید جراثیم کش ادویات بھی اس بیماری کے خلاف کسی نہ کسی طور کارگر ہوں گی۔ہوشمندانہ استعمال
'ڈبلیو ایچ او' نے بتایا ہے کہ جراثیم کش ادویات کے استعمال سے کووڈ۔19 مریضوں کے علاج میں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے بجائے ان ادویات سے ممکنہ طور پر ایسے مریضوں کو نقصان ہی ہوا ہو گا جنہیں جراثیمی انفیکشن نہیں تھی۔
ادارے نے لوگوں پر ان دواؤں کے غیرضروری منفی اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لیے جراثیم کش ادویات کے ہوشمندانہ استعمال کو مزید بہتر بنانے کے لیے کہا ہے۔
یہ معلومات 'ڈبلیو ایچ او' کی جانب سے جنوری 2020 سے مارچ 2023 تک 65 ممالک میں 450,000 مریضوں کے جائزے پر مبنی ہیں۔
سُپر بگ کیا ہیں؟
جراثیم کش ادویات کی وسیع اصطلاح جراثیموں، وائرس، فنگی اور طفیلیوں کا خاتمہ کرنے والی ادویات کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
یہ ادویات انسانوں، جانوروں اور پودوں میں ان جرثوموں سے پھیلنے والی انفیکشن کو روکنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ جو جرثومے ان ادویات کے خلاف زندہ رہنے کی قوت حاصل کر لیتے ہیں انہیں عام طور پر 'سُپربگ' بھی کہا جاتا ہے۔جب جراثیم، وائرس، فنگی اور طفیلیے وقت کے ساتھ خود کو تبدیل کر لیتے ہیں تو ان پر ادویات اثر نہیں کرتیں۔ اس طرح انفیکشن کا علاج مشکل ہو جاتا ہے اور بیماری کے پھیلاؤ، امراض کے شدت اختیار کرنے اور اموات کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ان حالات میں دوائیں غیرموثر ہو جاتی ہیں اور انفیکشن جسم میں موجود رہتا ہے جو ایک سے دوسرے انسان کو بھی لاحق ہو سکتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
-
ہتک عزت قانون کا بل پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کیلئے گورنر کو مراسلہ ارسال
-
گندم کی درآمدات میں ملوث افراد کوگرفتار کیا جائے،کسان رابطہ کمیٹی
-
ہم جا کدھر رہے ہیں؟ سیاستدان خاموش کیوں ہیں؟
-
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.