آرمی چیف کا وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر

جنرل راحیل شریف نے کی اوپن ہارٹ سرجری سے ایک روز قبل لندن میں ٹیلیفونک رابطہ کر کے وزیر اعظم کی خیریت دریافت کی تھی

جمعہ 3 جون 2016 21:58

آرمی چیف کا وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نوا زشریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم نوا زشریف کو ان کی اوپن ہارٹ سرجری سے ایک روز قبل لندن میں ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کی کچھ دیر بات چیت ہوئی اور آرمی چیف نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بات چیت آرمی چیف کے دورہ ترکی سے قبل ہوئی تھی۔