Live Updates

ر وزیراعظم کو آئی سی یوسے کمرے میں شفٹ کردیاگیا ہے، تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں ، مریم نواز شریف

ہفتہ 4 جون 2016 17:43

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف کو آئی سی یوسے کمرے میں شفٹ کردیاگیا اور وہ تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ اﷲ کی مہربانی سے وزیراعظم کوآج کمرے میں شفٹ کردیاگیاہے ماشاء اﷲ وہ تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں ۔واضح رہے وزیراعظم نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کے بعد شعبہ انتہائی نگہداشت (آئی سی یو ) میں رکھا گیا تھا ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :