وزیراعظم نواز شریف دل کے آپریشن کے بعد 5ویں روز آئی سی یو سے کمرے میں منتقل

اﷲ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، مریم نوازکا ٹویٹ

ہفتہ 4 جون 2016 18:34

وزیراعظم نواز شریف دل کے آپریشن کے بعد 5ویں روز آئی سی یو سے کمرے میں ..

لند ن/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون۔2016ء ) وزیراعظم میاں نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کے پانچویں روز آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں کہا ہے کہ اﷲ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اور یہ اﷲ ہی کی مہربانی ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ( آئی سی یو) سے کمرے میں شفٹ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو آئی سی یو میں رکھاگیا تھا جس کے بعد ہفتہ کو انہیں کمرے میں شفٹ کر دیا گیا۔ ان کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :