انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 9 جون سے شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل
پیر 6 جون 2016 11:30
لارڈز ۔06 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 جون سے لارڈز میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں میزبان ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی، انگلش ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 88 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں مسلسل فتوحات کے بعد انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ کیلئے بھی بارہ رکنی فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم سٹیون فن کی جگہ ناٹنگھم شائر کے فاسٹ باؤلر جیک بال کو موقع دینے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.