اورنج ٹرین منصوبے میں حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث درجنوں شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
عمر جمشید منگل 7 جون 2016 11:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون۔2016ء) یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منٓصوبے پر تعمیراتی کام کے دوران بین الاقوامی طے شدہ حفاظتی معیار کو اختیار نہیں کیا گیا جس کے باعث اب تک درجنوں معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
(جاری ہے)
درخواست میں کہا گیا ہے کہ منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل متبادل راستوں،پانی،بجلی کی سپلائی اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے نہ تو متعلقہ محکموں سے این او سی حاصل کئے گئے نہ ہی قوانین کی پاسداری کی جا رہی ہے جو کہ حکومت پنجاب کا غیر قانونی اقدام ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار افسروں کے خلاف قانون کے مطاب ق کراوئی کے احکامات صادر کئے جائیں اور حکومت کو اونج ٹرین منصوبے پر سختی سے حفاظتی اقدامات کا پابند بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.