خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کئے گئے 24 مطالبات میں سے متعلقہ مطالبات پر کمیٹیوں کی رپورٹس مرتب کرنے کی کارروائی جلد مکمل کی جائے
چیئرمین سینٹ کی ہدایت
منگل 7 جون 2016 14:07
اسلام آباد ۔ 7 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کو ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کئے گئے 24 مطالبات میں سے متعلقہ مطالبات پر کمیٹیوں کی رپورٹس مرتب کرنے کی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔
(جاری ہے)
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی‘ جو چیئرمین کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کئے جانے والے 24 مطالبات سے متعلق تشکیل دی گئی تھی‘ کے کنوینئر سید مظفر حسین شاہ نے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی۔
چیئرمین سینٹ کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ 24 مطالبات میں سے بعض معاملات قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریلویز سے متعلق تھے جن کی رپورٹیں ابھی تک موصول نہیں ہوئیں۔ چیئرمین نے دونوں کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ اپنی رپورٹیں مکمل کرنے کے لئے جلد کارروائی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.