ڈی جی ہیلتھ آفس میں 29کروڑ کی ہیپاٹائٹس ادویات کا ضیاع ،تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ جمع
ہیپاٹائٹس میں مبتلا مریض سرکاری ہسپتالوں میں 2سال سے ادویات کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں‘ خدیجہ عمر فاروقی
جمعرات 9 جون 2016 19:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس میں عملہ کی سنگین غفلت کے باعث ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت 29کروڑ روپے مالیت کی خریدی گئی ادویات ڈی ہیلتھ آفس کے برآمدوں میں45ڈگری درجہ حرات میں رکھنے سے ادویات کے ضیاع پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔
اپنی تحریک التوائے کارمیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ناقص پانی کے باعث ہیپاٹائٹس کا مرض دن بدن بڑھ رہا ہے اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔مارکیٹ میں ہیپاٹائٹس کی ادویات انتہائی مہنگی ہونے کے باعث غریب اور سفید پوش مریض اپنا علاج معالجہ کروانے سے قاصر ہیں اس لیے وہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے رجوع کرتے ہیں لیکن ایک عرصہ سے ہیپاٹائٹس کے مریض دوائیوں کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں دربدر پھرتے رہے لیکن ادویات کی عدم فراہمی سے وہ مو ت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن ہیپاٹائٹس کے مرض کے سرکاری طور پر خریدی گئی ادویات سرکاری اہلکاروں کی غفلت سے برآمدوں میں شدید گرم موسم کے باعث خراب ہوگئیں جو حکومتی اہلکاروں کی نااہلی کی بدترین مثال ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.