ملک میں صحت کے شعبے کومتواتر نظر انداز کیے جانے پر علی ظفر کی تنقید
جمعہ 10 جون 2016 14:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) معروف پاکستانی گلوکار واداکار علی ظفر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے کئی سالوں سے جی ڈی پی کا 0.45 فیصد رکھے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ صحت کے شعبے کی زبوں حالی اور اسے مسلسل نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے۔
(جاری ہے)
گلوکار نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ اب عام پاکستانیوں کیلئے بھی صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اس میں بہتری لائی جائے گی۔
واضح رہے وزیراعظم نواز شریف لندن میں اوپن ہارٹ سرجری اور صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر منتقل ہوچکے ہیں۔علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے بجٹ میں فی شہری کی صحت کیلئے 3873 روپے سالانہ رقم مختص کرتا ہے جو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کم ترین سطح 4606 روپے سے بھی نیچے ہے۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف پر زور دیا کہ سڑکوں اور ریلوے کی طرح صحت کے شعبے کو بھی اولین ترجیحات میں شامل کیا جائے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.