بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک اشتہار کا معاوضہ8کروڑمانگ لیا
میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 17:20
ممبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار اس دور کی کامیاب ترین اداکاراوں میں کیا جاتا ہے جو ایک کے بعد ایک بہترین فلموں سے اپنے کیرئیر میں آگے بڑھتی جارہی ہیں۔دپیکا پڈوکون نے صرف بولی وڈ میں ہی نہیں ہالی وڈ میں بھی ایک بڑی جگہ حاصل کرلی ہے، ان کی ڈیبیو فلم ’ٹرپل ایکس‘ دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ اگلے سال جنوری میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ان تمام کامیابیوں کے بعد ظاہر ہے اداکارہ نے اپنا معاوضہ بڑھانے کے حوالے سے تو سوچا ہی ہوگا اور اب وہ اپنے ایک اشتہار کے لیے 8 کروڑ ہندوستانی روپے کی مانگ کر رہی ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک برانڈ نے دپیکا کو تین روز کے اشتہار کی شوٹنگ کی آفر دی جس کے لیے دپیکا پڈوکون نے 8 کروڑ روپے معاوضہ کی مانگ کردی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ بولی وڈ میں اشتہارات کے لیے اتنا بڑا معاوضہ صرف شاہ رخ خان اور عامر خان ہی طلب کرتے ہیں لیکن دپیکا کی مسلسل کامیابیوں کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ بھی اب شاہ رخ اور عامر کے برابر آچکی ہیں۔
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون کی گزشتہ سال تین فلمیں ریلیز ہوئیں تھی جن میں ’پیکو‘، ’تماشا‘ اور ’باجی راو مستانی‘ شامل ہیں۔یہ تینوں ہی فلمیں باکس آفس پر بہترین ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔دپیکا کی اس سال کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی اور نہ ہی انہوں نے اب تک کسی بولی وڈ فلم کو سائن کیا ہے تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دپیکا بہت جلد اس برانڈ کے اشتہار میں نظر آئیں گی تاہم اب تک اس کے حوالے سے بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.