داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے فضائی حملے میں زخمی ہو جانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جون 2016 21:39

داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے فضائی حملے میں زخمی ہو جانے کی اطلاعات

الرقہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء) داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے فضائی حملے میں زخمی ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اور اتحادی افواج کی جانب سے شام کے شہر الرقہ میں بڑا فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے اس حملے میں )داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے زخمی ہو جانے کے دعوی کیا گیا ہے۔ تاہم امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :