دبئی ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال، 1 گھنٹے سے زائد کیلئے ہر قسم کا آپریشن معطل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جون 2016 21:05

دبئی ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال، 1 گھنٹے سے زائد کیلئے ہر قسم کا آپریشن ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11جون 2016ء) دبئی ائیرپورٹ کو ہنگامی صورتحال کے باعث 1 گھنٹے سے زائد کیلئے بند کیے رکھا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز دوپہر کے وقت دبئی ائیرپورٹ پر اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

(جاری ہے)

دبئی ائیرپورٹ کے قریب فضاء میں موجود نامعلوم ڈرون کی موجودگی کے باعث ائیرپورٹ پر ہر قسم کا فضائی آپریشن فوری معطل کر دیا گیا اور دبئی ائیرپورٹ پر آنے والی تمام پروازوں کو دبئی سینٹرل ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

ائیرپورٹ پر صبح 11:36 سے لے کر دوپہر 12:45 تک ہر قسم کا آپریشن معطل رہا۔ 2 برس کے عرصے میں یہ دوسرا موقع تھا جب دبئی ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال کے باعث تمام آپریشنز معطل کرنا پڑے۔ تاہم بعد ازاں سیکورٹی کلیئرنس مل جانے پر ائیرپورٹ پر تمام آپریشنز بحال کر دیے گئے تھے۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :