تھائی لینڈ میں تیز رفتاری کے باعث الٹنے والی بس میں آگ لگنے سے گیارہ اساتذہ زندہ جل گئے

ہفتہ 11 جون 2016 22:30

تھائی لینڈ میں تیز رفتاری کے باعث الٹنے والی بس میں آگ لگنے سے گیارہ ..

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) تھائی لینڈ میں تیز رفتاری کے باعث الٹنے والی بس میں آگ لگنے سے اس میں سوار 11 اساتذہ زندہ جل گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینکاک کے قریب مرکزی شاہراہ پر مسافر وین ٹائر پھٹنے کے بعدبے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ٗآگ لگنے سے بس میں سوار 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ٗ ڈرائیور سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میں سوار تمام افراد مقامی سکول میں استاد تھے ٗآگ اس قدر شدید تھی کہ کئی اساتذہ کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ ملا۔متعدد افراد کی لاشیں ناقابل شناخت تھیں۔

متعلقہ عنوان :