Live Updates

برطانوی شہزادہ چارلس وزیراعظم کیلئے اپنے محل کے باغ کا شہد لائے ، کہا پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے ،یہ شہر آپ کے زخم مندمل کرنے میں مدد دے گا،وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کاٹوئٹر پر پیغام

ہفتہ 11 جون 2016 22:43

برطانوی شہزادہ چارلس وزیراعظم کیلئے اپنے محل کے باغ کا شہد لائے ، کہا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس وزیراعظم نوازشریف کے لئے اپنے محل کے باغ کا شہد لائے اور کہا کہ پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے ،یہ شہر آپ کے زخم مندمل کرنے میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ برطانوی شہزادہ چارلس نے لندن میں رہائش گاہ پر آکر وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کی ۔

شہزادہ چارلس وزیراعظم کے لئے اپنے محل کے باغ کا شہد لائے جس پر وزیراعظم نوازشریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے ،ذاتی طور پر دورہ کر کے اپنے دوست کو دیکھنا چاہتا تھا۔ شہزادہ چارلس نے وزیراعظم سے کہا کہ یہ شہد آپ کے زخم مندمل کرنے میں مدد دے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات