Live Updates

عمران خان نے ویلیج کونسل کے فنڈز کے مسائل کے حل بارے کوئی جواب نہیں دیا، پارٹی کے اندر ہ کر بہتری لانا چاہتے ہیں ، ہمارا موقف ہے کہ ترقیاتی فنڈز ایم پی ایز کی بجائے بلدیاتی نظام کے تحت ہونے چاہئیں، ویلیج کونسل کو فنڈز دیکر واپس لئے گئے

تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی کانجی ٹی وی کوانٹرویو

ہفتہ 11 جون 2016 22:45

عمران خان نے ویلیج کونسل کے فنڈز کے مسائل کے حل بارے کوئی جواب نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر ہ کر بہتری لانا چاہتے ہیں ، ہمارا موقف ہے کہ ترقیاتی فنڈز ایم پی ایز کی بجائے بلدیاتی نظام کے تحت ہونے چاہئیں، ویلیج کونسل کو فنڈز دیکر واپس لئے گئے ،عمران خان کو ان مسائل سے آگاہ کیا ہے ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

داوڑ خان کنڈی نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو شکایات ہیں اس لئے ہم پانچ ارکان نے بلدیاتی نمائندوں کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے ،ہمارا موقف ہے کہ ایم پی ایز کے پاس ترقیاتی فنڈز نہیں ہونے چاہئیں ،ترقیاتی کام بلدیاتی نظام کے تحت ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ ولیج کونسلز کو فنڈز دیکر واپس لئے گئے ہم پارٹی کے اندر رہ کر بہتری لانا چاہتے ہیں ،عمران خان کو ان مسائل سے آگاہ کیا ہے تاہم ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔داوڈ خان کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات