وزیرمملکت بلیغ الرحمن کا وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری سے رابطہ
ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کریم اور تفسیر و ترجمہ کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے پر مشاورت
ہفتہ 11 جون 2016 22:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جون ۔2016ء) وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئرمیاں بلیغ الرحمن نے وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری سے رابطہ کرتے ہوئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کریم اور تفسیر و ترجمہ کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے پر مشاورت کی ہے۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز یہاں سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئرمیاں بلیغ الرحمن نے وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں نصاب تعلیم میں قرآن کی ناظرہ ، تفسیر اور ترجمہ کی شمولیت کے حوالے سے گفتگو کی ہے جس پر ذرائع کے مطابق قاری حنیف جالندھری نے وفاق المدارس کی جانب سے مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور وزیر تعلیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ملک بھر میں دوررس اور مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔
وفاقی وزیر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ قاری حنیف جالندھری نے تمام صوبوں سے اپیل کی کہ وہ عیدالفطر کے بعد اس عمل کو لاگو کرنے میں بھرپور تعاون کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.