اورلینڈوواقعے کا داعش سے کوئی تعلق نہیں،امریکی امام مسجدشفیق الرحمن
پیر 13 جون 2016 15:04
فورٹ پیئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) اورلینڈو کی ایک مسجد کے امام سید شفیق الرحمٰن نے بتایا ہے کہ عمرمتین ہفتے میں 3 سے 4 مرتبہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ عصر کی نماز شہر کے اسلامک سینٹر میں ادا کیا کرتا تھا۔امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ سوشل نہیں تھا اور نہ ہی اس میں کبھی تشدد کے آثار دکھائی دیئے۔
امام شفیق الرحمٰن کے مطابق انھوں نے عمر متین کو آخری بار جمعہ 10 جون کو دیکھا تھا۔(جاری ہے)
شفیق الرحمٰن نے بتایا کہ نماز ختم کرتے ہی عمر مسجد سے چلاجاتا تھا، وہ لوگوں کے ساتھ گھلتا ملتا نہیں تھا، وہ خاموش طبع اور بہت پرامن تھا۔امام شفیق الرحمٰن نے بتایا کہ وہ عمر متین اور اْس کے خاندان کو اس وقت سے جانتے ہیں جب عمر بہت چھوٹا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ بچپن میں شرارتی عمر بڑے ہونے کے ساتھ ہی سنجیدہ ہوگیا۔
وہ انگریزی اور فارسی دونوں زبانیں بول سکتا تھا اور باڈی بلڈنگ بھی کرتا تھا۔امام کے مطابق وہ بالکل بھی ایسا نہیں دکھتا تھا کہ وہ اتنا بڑا قتل عام کرے گا۔رحمٰن کے مطابق یہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا۔امام شفیق الرحمٰن نے بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس واقعے کا داعش سے کوئی تعلق نہیں ہے'۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.