طاہرالقادری کا پانامہ ٹی او آرز سے کوئی تعلق نہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بین الاقوامی اتحاد بنتا جارہاہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سینٹر مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 جون 2016 15:22

اسلام آباد ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ طاہرالقادری ملکی سیاست کا حصہ نہیں اسلئے ان کا پانامہ ٹی او آرز سے کوئی تعلق نہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بین الاقوامی اتحاد بنتا جارہاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ طاہر القادری کس بات پر احتجاج کریں گے، وہ سیاسی اداکاری کررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ طاہر القادری ملکی سیاست کا حصہ نہیں اسلئے ان کا پاناما ٹی او آڑز سے تعلق نہیں بنتا ۔

سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بین الاقوامی اتحاد بنتا جا رہاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا سڑکوں پر آنے سے حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ پاکستان پیپلزپارٹی سنجیدہ جماعت ہے وہ ان کے دھرنوں میں نہیں آئے گی ۔