وفاقی وزراء اور وزارتوں کے امیدوار حواس باختہ ہو کر "عمران فوبیا" کا شکار ہو چکے ‘عبدالعلیم خان
حکومتی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے ،عید کے بعد فیصلہ کُن مرحلہ ہو گا ،دانیال اور طلال کو کچھ نہیں ملے گا ‘ کارکنوں سے خطاب
جمعرات 16 جون 2016 21:10
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء اور وزارتوں کے امیدوار حواس باختہ ہو کر "عمران فوبیا" کا شکا رہو چکے ہیں اور انہیں اپنا تاریک سیاسی مستقبل دیوار پر لکھا نظر آ رہا ہے اسی لیے وہ بے بنیاد الزامات کا سہارا لے کر حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں ۔
عبدالعلیم خان نے یہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے انشا ء اﷲ عید کے بعد فیصلہ کُن مرحلہ ہو گا اور دانیال اور طلال جیسے کاسہ لیسوں کو کچھ نہیں ملے گا جو بڑی ڈھٹائی کے ساتھ حکمرانوں کا دفاع کرنے کیلئے میڈیا کاسہارا لیتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سب اچھا کا نعرہ لگانے والوں کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو برس قبل ہونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا جواب دینا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ اُن درجنوں بے گناہ شہریوں کاخون کس کے سر ہے ؟انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3برسوں کی حکومتی کاکردگی مکمل طور پر مایوس کُن ہے ،مہنگائی ،بے روزگاری اور بد امنی عروج پر ہے کیا اس سب کا ذمہ دار بھی عمران خان ہے جن پر حکومتی وزراء دشنام طرازیاں کرتے رہتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک گیر تبدیلی لانے اور پاکستان کو صاف اور شفاف نظام دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور انشا ء اﷲ عوام عمران خان کی قیادت میں منزل تک پہنچنے سے پہلے دم نہیں لیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.