ای او بی آئی میں غیر قانونی بھرتیاں ٗتوہین عدالت کے مقدمہ میں سابق سیکرٹری محنت وافرادی قوت عارف عظیم کے وارنٹ گرفتاری
آئندہ سماعت پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو طلب کرلیا ٗتحریری بیان جمع کرنے کی ہدایت
جمعرات 16 جون 2016 21:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے توہین عدالت کے مقدمہ میں سابق سیکرٹری محنت وافرادی قوت عارف عظیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو طلب کرلیا ٗتحریری بیان جمع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جمعرات کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ای او بی آئی میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کی۔
اس موقع پر نیب کے سپیشل پراسیکوٹر ناصرمغل نے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ان سے استفسارکیاکہ عدالت نے گذشتہ سماعت پر بھی وزارت محنت و افرادی قوت کے سابق سیکرٹری محمد عارف عظیم کو طلب کیا تھا کیا وہ خود یاان کی طرف سے کوئی آیاہے توسپیشل پراسیکوٹرنے کہاکہ وہ نہیں آئے ہیں حالانکہ عدالتی احکامات ان تک پہنچائے گئے تھے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس نے پوچھاکہ وہ کیوں حاضرنہیں ہوئے، ہمیں یہ بھی بتایاجائے کہ اس وقت کون وزیرمحنت وافرادی قوت تھا۔
سپیشل پراسیکوٹر نے بتایاکہ سید خورشید شاہ اس وقت انچارج وزیرتھے ،عدالت نے عارف عظیم کی عدم حاضری پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورمحمد عارف عظیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری کر تے ہوئے واضح کیاکہ آئندہ سماعت پرسابق سیکرٹری کی حاضری کویقینی بنایاجائے۔عدالت نے وزارت محنت و افرادی قوت کے سابق وزیر سید خورشید شاہ کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپناتحریری جواب بھی عدالت میں جمع کرائیں۔ بعدازاں کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.