طورخم تنازعہ،افغان وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر نے سرتاج عزیز کی دورہ پاکستان کی دعوت مسترد کردی

نائب وزیر خارجہ طورخم سرحد تنازعے پر بات چیت کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گئے،افغان قومی سلامتی کونسل

جمعہ 17 جون 2016 18:35

طورخم تنازعہ،افغان وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر نے سرتاج عزیز ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جون ۔2016ء) افغان وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر نے طور خم تنازعے پر بات چیت کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی دورہ پاکستان کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے اپنی جگہ نائب وزیر خارجہ کو پاکستان بھیجنے کااعلان کردیا۔جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق نیشنل سیکورٹی کونسل کے حکام کاکہنا ہے کہ افغان نائب وزیر خارجہ طورخم سرحد کے تنازعے پر بات چیت کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کوطورخم تنازعے پر بات چیت کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جسے انھوں نے مسترد کردیا گیا ۔افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان تواب گورنگ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہم سرحدی تنازعات پر بات چیت کیلئے نائب وزیر خارجہ کو پاکستان بھجوائیں گئے ۔واضح رہے کہ طورخم سرحد پر گیٹ کی تعمیر کے تنازعے پر پاکستان اور افغانستان کی سرحدی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں پاک فوج کے ایک میجر شہید جبکہ متعد د اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :