امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستانی امداد میں کمی کی دو ترامیم مستردکردیں
ہفتہ 18 جون 2016 14:48
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستانی امداد میں کمی کی دو ترامیم کو منظور کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریسی عہدیدار ٹیڈ پوئے اور تلسی گبراڈ نے ایوان میں دفاع سے متعلق ایکٹ برائے 2017 پر بحث کے دوران کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) میں سے پاکستان کی 90 کروڑ ڈالر امداد کو 70 کروڑ ڈالر کرنے کے حوالے سے ترمیم پیش کی۔
کانگریس کی ایک اور قانون ساز ڈانا روہراباچر نے پاکستان کے لیے کولیشین سپورٹ فنڈ کو ختم کرنے کے لیے بھی الگ ترمیم پیش کی۔اس سے قبل مئی میں امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے پاکستان کو آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ کے ساتھ سی ایس ایف فنڈز کی مدد میں 90 کروڑ ڈالر امداد دینے کی تجویز دی گئی تھی۔(جاری ہے)
تاہم ایوان نے حالیہ دونوں ترامیم منظور کرنے سے انکار کردیا۔
ٹیڈ پوئے اور تلسی گبراڈ کی جانب سے پیش کردہ ترامیم کو 230 میں سے 191 جبکہ ڈانا روہراباچر کو 336 میں سے 84 ووٹ سے شکست ہوئی۔واضح رہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا کے اتحادیوں کو امداد فراہم کرنا ہے۔پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں لیکن امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے پاکستان کو 8 سو ملین دالر امداد دینے کی تجویز منظور کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی سینیٹ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری کوششوں کے حوالے سے 80 کروڑ ڈالر امداد کے لیے نئے فنڈ کے قیام کی تجویز منظور دی تھی، جس کے اجراء سے پاکستان کا افغانستان میں جاری جنگ سے تعلق ختم ہوجائے گا اور فنڈز کے اجرا کو پاکستان کی اندرونی سلامتی و استحکام سے جوڑا جائے گا۔کانگریسی نمائندے ٹیڈ پوئے نے اجلاس میں ان رپورٹس کی بنیاد پر کہ پاکستان طالبان کو سپورٹ کررہا ہے، اسلام آباد کی امدادی رقم میں 20 کروڑ ڈالر کم کرنے کی تجویز پیش کی۔دوسری جانب سینیٹر ڈانا روہراباچر نے بھی پاکستان پر یہی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شکیل آفریدی کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اپنے اتحادی امریکا سے مخلص نہیں۔کانگریسی نمائندے روڈنے فریلنگھوسین نے ڈیفنس اپروپریئیشنز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈز اتحادی ملکوں کو فوجی اور لاجسٹک امداد کے لیے دیئے جاتے ہیں، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے کے لیے اتحادی فوجیوں کی تریبت، ہتھیار اور جدید آلات کی فراہمی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فورسز کو ہتھیار پہنچانے کا اہم راستہ پاکستان ہے، امریکا خطے میں پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے لیکن سی ایس ایف فنڈز ملنے کے باوجود پاکستان ان چینلجز سے نمٹنے سے قاصر ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ہمیں پاکستان کو آزاد نہیں چھوڑنا چاہیے، پاکستان کے ہر اقدام کی کڑی نگرانی کی جائے ورنہ اس کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔کانگریس کے نمائندے پیٹر ویسلوکے نے بھی ان ترامیم کی سخت مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے ایک ایسا میکانزم بنا رکھا ہے، جس کے تحت پاکستان کو اْس وقت امدادی رقم فراہم کی جائے جب اس بات کی تصدیق ہوجائے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر پاکستان کانگریسشنل کوکس کی شریک صدر شیلا جیکسن لی نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی نشاہدہی کی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے پاکستان میں کئی حکومتی افسران کے ساتھ کام کیا، خاص طور پر پاکستانی فوج کئی سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اور اس جنگ میں پاک فوج کے کئی جوان جان کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے پر یقین رکھتی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت رکھتا ہے اس وجہ سے ہمیں پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.