کراچی:رضویہ سوسائٹی سے 3مبینہ دہشت گردگرفتار
ہفتہ 18 جون 2016 15:05
کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون۔2016ء)کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتارکرلیے گئے، ملزمان دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جبکہ گلستان جوہر میں رینجرز نے کارروائی کرکے3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ماڈل کالونی ، اورنگی ٹاؤن، نیو ٹاؤن اور لیاری سے بھی11ملزمان پکڑے لیے گئے۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے رینجرز نے 3 ملزمان جبکہ رضویہ سوسائٹی سے پولیس نے 3 دہشت گرد اور دیگر علاقوں سے 17 ملزمان گرفتار کر لیے۔
رضویہ پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ ناظم آباد ندی کے قریب کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے 3ملزمان عبدالسمیع خان، غلام رسول اور محمد اختر کو گرفتار کرکے ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ملزمان سے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
گلستان جوہر بلاک 19 میں رینجرز کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران رہائشی فلیٹس کا محاصرہ کرکے تلاشی لی گئی جس کے دوران 3 مشتبہ ملزمان گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتیہوئے 6 ملزمان ڈیفنس کے ایک ریسٹورنٹ پر چھاپا مار کر شیشے کا استعمال کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔نیو ٹاؤن اور لیاری کلا کوٹ اور بلدیہ ٹاؤن سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کیےمزید اہم خبریں
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.