پا کستانی عوام کسی بھی صورت’’ مائنس ون اور ٹو فارمولہ‘‘ تسلیم نہیں کریں گے ٗ عابد شیر علی
پا کستانی عوام کسی بھی صورت’’ مائنس ون اور ٹو فارمولہ‘‘ تسلیم نہیں کریں گے ٗمیڈیا سے گفتگو
ہفتہ 18 جون 2016 22:12
فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پا کستانی عوام کسی بھی صورت’’ مائنس ون اور ٹو فارمولہ‘‘ تسلیم نہیں کریں گے ، وزیراعظم نوازشریف عوام کی دھڑکنوں میں رہتے ہیں اور عید سے چندروز قبل پاکستان پہنچ جائینگے، پاکستان اور چین کی قربت کو کچھ ممالک کو پسند نہیں آرہی چنانچہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو شہہ دیکر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں مگر انہیں اس میں مکمل ناکامی ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور سول حکومت ایک پیج پر ہے ، دو سال کے ضرب عضب میں جس طرح کامیابی حاصل کی گئی اس کی مثال بہت کم ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ملک کی تمام صنعتوں کو گیس سپلائی مکمل فراہم کی جائے گی اور2018ء تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا جو وعدہ کیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کریں گے ۔(جاری ہے)
عابد شیر علی نے کہا کہ مسلح افواج اور دیگر اداروں نے ضرب عضب کے دوران جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، کچھ طاقتیں گوادر پورٹ کی کامیابی کو نہیں دیکھنا چاہتی، مگر نواز شریف ہر صورت گوادر پورٹ اور دیگر پراجیکٹس کو اپنی حکومت میں نہ صرف مکمل کروائینگے بلکہ 2018ء کے انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیت جائینگے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.